میرپورخاص، 04 مارچ( اے پی پی) : شہید محترمہ بینظیر بھٹو پارک میں پھولوں اور سبزیوں کی نمائش دوسرے دن بھی جاری رہی ۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے نمائش کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول کمیٹی کے سیکریٹری نواز خان اور دیگر تمام کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کے پھول خود ایک محبت کا پیغام ہیں ہمیں آپس میں نفرتیں ختم کر کے محبت بھائی چارے سے پیش آنا چاہیے، یہ ہمارا دین بھی ہمیں سکھاتا ہے جب بھی پھول خوشبو رنگ ساتھ ہوتے ہیں تو بہار کو بہار بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا، تمام صحافیوں اور محکمہ اطلاعات میرپورخاص کی محنت کے نتیجے میں بہت زیادہ پبلسٹی ہوئی ہے۔
سید اعجاز علی شاہ نے کہا انتظامیہ کی کوششیں تعریف کے قابل ہے جن کی وجہ سے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم ہوا اور اس میں اسکول کے بچوں، آرٹس سے دلچسپی رکھنے والوں اور دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنے فن کو دکھانے کا موقع ملا ہے۔
نمائش کے دوسرے دن اسٹال پر رونق تھی ،عوام کے اسرار پر ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نمائش کو 5 مارچ سے 6 مارچ تک ایک دن بڑھا دیا ہے تاکے لوگ تسلی سے نمائش سے لطف اندوز ہوں۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن، ایس ایس پی اسد علی چودری، ڈویژنل ڈئریکٹر حزب الله میمن،ای ڈی سی ون زین العابدین میمن ، میرپورخاص بار کے صدر شوقت علی راہموں، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، پریس کلب کے صدر نظیر پنہور، منیجمنٹ کمیٹی کے اظہر کریم جیلانی، کریم میمن ان کے علاوہ گھرام بلوچ واحد حسین پھلوانی و دیگر موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، میرپورخاص











