لاہور۔28مارچ ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید،سی ای او پی ایچ ایف ایم سی نسیم صادق،سی اوچکوال،عامرحسین غازی ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صحت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت اور پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیزمینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹرفرخ نوید اور نسیم صادق نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور پی ایچ ایف ایم سی کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہی صحت مرکزدلہہ ضلع چکوال اور تحصیل ہیڈکواٹرزقلعہ گجرسنگھ پولیس لائینزلاہورمیں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ اقدامات اٹھارہاہےپنجاب میں صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گےتمام موبائل ہیلتھ یونٹس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تمام موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دوردرازکے علاقہ جات کی عوام کوان کی دہلیزپر صحت کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جلدلاہور کے تمام9چھوٹے منسلک ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم کا نظام متعارف کروایاجارہاہے۔لاہورکے تمام منسلک ہسپتالوں میں مریضوں کو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ریفرکیاجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی سکریننگ کے دائرہ کارکوبھی بڑھایاجارہاہے موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے گنجان آباد علاقہ جات کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی موبائل ہیلتھ یونٹس کو آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے ساتھ منسلک کرکے امیونائزیشن کے عمل کو تیزکیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب کی 92فیصدآبادی کو مکمل ویکسی نیٹ کردیاگیاہے۔