عارفوالا؛فرانسیسی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر مسلمان ہوگئی اورنکاح کر لیا

15

عارف والا،30 مارچ (اے پی پی ):  سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی فرانسیسی لڑکی عارفوالا کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار پاکستان چلی آئی غیر مسلم جیمن کلمہ طیب پڑھ کر مسلمان ہوئی اور عدالت میں علی رضا سے نکاح کر لیا جس کے بعد جیمن کا اسلامی نام زویا رکھ دیا گیا۔فرانسیسی لڑکی جیمن کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے علی رضا سے دوستی ہوئی جو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہو گئی نو مسلم زویا اپنی والدہ کو ساتھ لے کر فرانس سے پاکستان چلی آئی۔

سول کورٹ عارفوالا میں سابقہ صدر بار میاں مراد بھٹی ایڈووکیٹ  اور رانا احسان اسلم ایڈووکیٹ نے کورٹ میں نکاح کروانے سے قبل لڑکی کو کلمہ حق پڑھا کر دین اسلام میں شامل کرنے کے بعد دونوں کا نکاح کروا دیا ۔

نو مسلم زویا نے بتایا کہ میں دین اسلام قبول کرکے بہت خوش ہوں اور امید کرتی ہوں میرا جیون ساتھی بھی اسی طرح اپنی محبت کو برقرار رکھے گا اور کہا کہ پاکستان بہت ہی خوبصورت ملک ہے۔