عارف والا؛نجی کالج میں کلچرل فیسٹول کا انعقاد ، طلبا نے  ثقافتی لباس پہن کر ملک کے مختلف حصوں کی نمائندگی کی

28

عارف والا، 11 مارچ (اے پی پی ): پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے  نجی کالج کی جانب سے ایک روزہ کلچرل فیسٹیول  کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ادارہ ہذا کے چئیرمین  اور صدر بار ایسوسی ایشن عارف والا نے کیا۔کلچرل فیسٹول میں کالج کے طلبا نے ثقافتی لباس پہن کر ملک کے مختلف حصوں کی نمائندگی کی۔

  فیسٹول کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

سورس:وی این ایس، عارف والا