اسلام آباد،11مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چیف آف ائیر سٹاف کی خصوصی دعوت پرتقریب میں شرکت کریں گے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











