عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھی جب احتساب ہوگا تمام چور اکٹھے ہو جائیں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

28

اسلام آباد۔8مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے منگل کو اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھی جب احتساب ہوگا تمام چور اکٹھے ہو جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت قائم و دائم ہے اور انشاء اﷲ اپوزیشن کے ہر وار، پینتھرے اور ہر چال کا مؤثر جواب دیں گے، اپوزیشن کا ایک رہنما کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ، وزیراعظم عمران خان نے پرائی جنگ کی مخالفت کی، آج اقوام متحدہ اور اکانومسٹ پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے، اپوزیشن کو معیشت اور عوام کی نہیں بلکہ اپنے مقدمات معاف کرانے کی فکر ہے، اپوزیشن نے اپنے پتے کھیل لئے اب ہماری باری ہے، وہی سلوک کریں گے جو کسی مجرم کے ساتھ ہونا چاہئے۔