تیمرگرہ ۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نےجمعہ کو تیمر گرہ، لوئر دیر میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر کے سامنے جھکنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہوا، کلمہ طیبہ کا ایک پورا فلسفہ ہے، غیر کے آگے جھکنے والے کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی، مسلمانوں نے تعداد میں کمی کے باوجود قیصر و کسریٰ جیسی سپر پاورز کو شکست سے دوچار کیا اور وہ 8، 9 سال کے مختصر عرصہ میں ہی مسلمانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئیں، دنیا صرف خود دار قوم کی عزت کرتی ہے، پاکستان کو خود دار ملک بنانا، فلاحی ریاست کا قیام اور عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا اور طاقتور کو قانون کے تابع بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور یہ منشور ہم نے مدینہ کی ریاست سے لیا ہے، نبی کریم ﷺ ۖ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر 35 سال سے حکومت کرنے والے آج اکٹھے ہو گئے ہیں











