قیدیوں کی کھیلوں اور ذہنی و جسمانی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

29

ایبٹ آباد، 25 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ قیدیوں کی کھیلوں اور ذہنی و جسمانی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے،مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قیدیوں کی زندگی میں بہتر اثرات مرتب ہوں گےاور قید کے اختتام پر وہ معاشرے کے لیے بہتر کردار ادا کریں گے ۔ قیدیوں کو بھی عام شہریوں کی طرح تمام بنیادی حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو  ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے سینٹرل جیل میں منعقدہ قیدیوں کے لیے سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے  پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہو ں نے سپو رٹس گا لا میں حصہ لینے وا لے قیدی کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت بھی تقسیم کئے اور  کہا ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اورریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے سینٹرل جیل ایبٹ آباد میں قیدیوں اور جیل کے عملے کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے والی بال، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کو دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف کیٹگریز جن میں والی بال،  رسہ کشی، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جیل کے عملے اور قیدیوں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیمز نے بھر پور کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے قیدیوں سے  ملاقات کی اور انکا احوال دریافت کیا۔

 ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہوم اکنامکس کالج کی جانب سے خواتین اور بچوں  کے احاطوں میں طلبہ کی جانب سے کیلی گرافی اور پینٹنگ میں حصہ لینے والے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور  بہترین کیلی گرافی اور انفارمیشن سے بھر پور پینٹنگ پر طالبات کی حوصلہ افزائی کی اوراساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

سپرٹنڈنٹ جیل وسیم خان نے کھیلوں کے انعقاد پر انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں کھیلوں کے مزید پروگراموں کے انعقاد کا اعادہ کیا۔

تقریب میں جیل سپرٹنڈنٹ وسیم خان،ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔