ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ

52

پشین،08 مارچ  ( اے پی پی ): ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے کہا  ہے کہ  ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے درختوں کی حفاظت بھی ضروری ہے، معاشرے کے ہر فرد نیک کاموں میں اپنا کردار ادا کنا چاہیے۔

 ان خیالات کا اظہار محکمہ جنگلات ضلع پشین  کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ  نے   منگل  کو  یہاں  پشین گرلز ڈگری کالج میں پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے  ہوئے  کیا، اس  مو قع پر  گورنمنٹ گرلز کالج کے پرنسپل مسعودہ شاہ  بھی  موجود تھے ۔

 ڈیژونل فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے  کہاکہ درخت انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انہتائی ضروری ہے، شجر کاری سے محبت انسانیت سے محبت ہیں ۔انہوں نے  کہاکہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں،   درخت فضائی جراثیم اپنے اندر جزب کرتے ہیں نیز انسانوں اور حیوانات کی غذائی ضرورت فراہم کرتے ہیں۔ چرند ،پرند اور متعدد حیوانات کا مسکن بھی یہ درخت ہیں۔