اوکاڑہ،8مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر اشتمال اراضی و جنگلی حیات ماہی پروری سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلباءو طالبات میں برداشت، جذبہ حب الوطنی، مل جل کرکام کرنے ، سیکھنے کی لگن ،خود اعتمادی اور مسابقتی صلاحیتیں جیسے اقدامات پر توجہ دیں ، یہی بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ بن سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی سکول میں اوپن ہاؤس ڈے اور میٹرک کلاسزکی اورین ٹیشن (تعارفی) تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو ادارہ ہذا ڈاکٹرافتخارامجد ،
ڈائریکٹر پنجاب کالج عرفان الحق،ڈائریکٹر ایجوکیٹر سکول میاں مظہر ،صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ، ڈائریکٹر سٹیپ سکول اوکاڑہ کیمپس چوہدری ساجدمختار ،ڈائریکٹر سٹیپ سکولز پنجاب کاشف نے بھی شرکت کی۔











