مظفرگڑھ،14 مارچ (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 530لٹرملاوٹی دودھ تلف کر کے،10ہزارروپےجرمانہ کردیاہے،کارروائی بستی ملکانی موضع واریا والا مظفرگڑھ میں ملک کولیکشن سنٹر پر کی گئی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا تھاکہ دودھ میں چکنائی کی مقدار کم پائی گئی،دودھ ایک قدرتی غذا ہے،اس میں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب فوڈاتھارٹی کے کسی بھی قریبی دفتر سے دودھ کا ٹیسٹ مفت کروائیں،صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔











