رینالہ خورد، 14مارچ (اےپی پی): کلچر ڈے کے حوالے سے رینالہ خورد کے ریسٹ ہاؤس میں تقریب کا انعقادگیا گیا۔
بلدیہ ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اسٹال لگائے گئےاوراس جدید دور میں پنجاب کی دم توڑتی ہوئی ثقافت کو تقریب میں اجاگر کیا گیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر محمود منج چیف آفسیر بلدیہ فیاض حلیم ہاشمی۔بلدیہ ملازمین کے علاوہ بچوں نوجوانوں نے کلچر لباس پہن کر شرکت کی،بچوں نے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پرفارم کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا اور سمی ڈالی گئی ،قریب میں سجائے گئے اسٹالز کو آئے ہوئے لوگوں نے خوب سراہا اور خریداری کی۔











