مظفرگڑھ،18 مارچ (اے پی پی) : صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کرتے ہوئے پنجاب فوڈاتھارٹی نے مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی ہے، فوڈسیفٹی ٹیموں نے کوٹ ادو،چوک سرور شہید پر ناکہ لگاکرجدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ کیا اور 4130ہزارلٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔
اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہناتھاکہ موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیاگیا، ناقص دودھ کوٹ ادو اور گردونواح سے مظفرگڑھ سپلائی کیاجارہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں، دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔











