ملتان، 21 مارچ (اے پی پی ): اسٹروم فائیبر انٹر کالجیٹ ٹورنامنٹ میں سٹی کالج نے آر۔سی الیون کو جبکہ سول لائنز کالج نے مسلم کالج کو ہرادیا ہے ۔
اسڑوم فائیبر انٹر کالجیٹ کے دوسرے روز پہلے میچ میں سٹی کالج ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 144رنز بنائے جب کہ ان کے چار کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔محمد اویس 56،حذیفہ شاہد 39،آر سی الیون کی طرف سے محمد عثمان اور دانش نے دو دو کھلاڑی آوٴٹ کیے۔بعد میں کھیلتے ہوئے آر سی الیون 137رنز بناسکی جبکہ ان کے نو کھلاڑی آوٴٹ ہوئے طلحہ خالد اور حذیفہ نے 37.37 رنز بنائے۔سٹی کالج کی طرف سے عبیدالرحمن اور شاف احمد نے دو دو وکٹ حاصل کی۔محمد اویس مین آف دی میچ قرار پائے۔ بلال حنیف اور ارشاد سونی ایمپائرز یوسف اکرم سکورر تھے۔
دوسرے میچ میں سول لائنز کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے عرفات منہاس نے شاندار 108،عبدالله شاہ 38 جب کہ حسیب ناظم اور جمیل الرحمٰن نے 37 ،37 رنز بنائے۔ مسلم کالج کی طرف سے بلال اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوِے مسلم کالج صرف 74سکور پر آوٴٹ ہوگئی۔ ثقلین 31 ،حافظ عبدالمنان 29رنز بنائے۔ سول لائنز کی طرف سے جمیل الرحمن ،حذیفہ،مظہر علی اور اکرام نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ مین آف دی میچ یاسر عرفات قرار پائے۔ محمد مرسلین، بلال حنیف ایمپائرز تھے۔
سورس:وی این ایس، ملتان