ملتان،15مارچ(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تاریخیں تبدیل کردی گئیں اب 2 روزہ جشن بہاراں 30 اور 31 مارچ کو منایا جائے گا۔
جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو طیب خان اور اخلاق احمد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اخلاق احمد نے کہا کہ 2 روزہ جشن بہاراں عوام کیلئے تفریح کے مثالی مواقع لائے گا تمام محکمے اپنے پروگرامز کو بھرپور انداز میں کامیاب کریں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کہا کہ بہار کا استقبال رنگا رنگ پروگرام اور کلچرل شو سے کرینگے جبکہ کبڈی میچ،مشاعرہ اور صوفی نائٹ سمیت درجنوں پروگرام ہونگے۔











