ملتان؛ سرائیکی کلچر ڈے کی تقریبات دھوم دھام کے ساتھ منائی گئیں

48

ملتان، 06 مارچ (اے  پی پی): سرائیکستان قومی کونسل اور سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے سرائیکی کلچر ڈے کی   تقریبات دھوم دھام کے ساتھ منائی گئیں۔ صدارت سرائیکی رہنما رانا محمد فراز نون اور ظہور دھریجہ نے کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گیلانی خاندان کے سربراہ و معروف سیاسی رہنما سید یزدانی گیلانی تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یزدانی گیلانی نے کہا کہ سرائیکی ثقافت کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں، سرائیکی زبان دنیا کی قدیم ترین زبان ہے۔

ظہور دھریجہ نے کہا کہ ہم نے سرائیکی ثقافت کے ذریعے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دیا ہے۔ رانا محمد فراز نون نے کہا کہ سرائیکی اجرک ہماری طاقتور شناخت ہے۔ انہوں نے کہا آج کا اجرک ڈے سات کروڑ عوام کے احساسات اور جذبات کا عکاس ہے۔

سورس:وی این ایس، ملتان