ملتان؛ قلعہ کہنہ سے ملحقہ سائٹ پر 8 کنال زمین پر میوزیم زیر تعمیر شروع کر دی گئی

37

ملتان، 05 مارچ (اے  پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ شہر اولیاء کے زرخیز تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کیلئے  سرگرم ہے ،قلعہ کہنہ سے ملحقہ سائٹ پر 8 کنال زمین پر میوزیم زیر تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں میوزیم کی 8 کروڑ کی سکیم منظور ہوئی ہے ، قلعہ کہنہ قاسم باغ کی اپ گریڈیشن، تعمیر و مرمت سکیم منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ کی لاگت سے باغ کی حالت زار بہتر کی جائے گی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر اولیاء شاندار تاریخ وتہذیب کا وارث ہے ، ملتان قدیم ترین شہر، آج بھی اپنے پورے تقدس کے ساتھ زندہ ہے۔انہوں  نے  کہا کہ میوزیم تاریخ،تہذیب و ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں ، زندہ قومیں تاریخ و ثقافت کو محفوظ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل ملتان اپنے بزرگوں کی تاریخی اور نادر اشیاء کو میوزیم میں رکھوا سکتے ہیں ، نادر اشیاء شہری کی خاندانی تاریخ کیساتھ رکھی جائیں گی۔

سورس؛وی این ایس، ملتان