پنڈی بھٹیاں،05 مارچ (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز کی سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی، موضع پاڑ احمد سے 23 کنال 12 مرلے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ، واگزار کروائی جانے والی اراضی کی مالیت 40 لاکھ 94 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مد ثر ممتاز نے بتایا کہ غیر قانونی قابضین سے جرمانے کی صورت میں تاوان بھی وصول کیا جائیگا، غیر قانونی قابضین میں اسد،مبارک،حنیف،شاہد،نواز اور فدا شامل ہیں۔
سورس:وی این ایس، پنڈی بھٹیاں











