ملتان؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ناقص صورتحال پرپرویز الہی پارک کےسپروائزر کو معطل کر دیا

24

ملتان، 16 مارچ (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 54، 55 کا دورہ کیا، پرویز الہی پارک کی ناقص صورتحال پر سپروائزر کو معطل کر دیا۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملتان کے 48 پارکوں کا دو بار دورہ کر چکا، تیسرا راؤنڈ جاری ہے، دوروں کا مقصد مسائل کا ادراک اور انکے عمل بارے اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 18 عوامی ویلفئیر اقدامات جاری ہیں۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھرپور استعداد کار سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی۔ کمشںر سے شہریوں نے  ملاقات کی اور مسائل بھی بیان کئے۔ کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔

 کارپوریشن، پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے حکام بھی ہمراہ تھے۔