ملتان، 26 مارچ (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ملتان ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی چوک سے کلمہ چوک، کچہری چوک ، چونگی نمبر 9 ، رشید آباد ،چوک کمہاراں والا تک روڈ کی حدود میں قائم مستقل و عارض تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔
آپریشن میں سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،وارڈن سلیم سکندر اور انفورسمنٹ اسکواڈ شریک تھے ۔











