ملتان ؛ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی غیرمنظور شدہ تعمیرات کے خلاف آ پریشن تیز کرنے کی ہدایت

28

ملتان، 17 مارچ (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم  نے  غیرمنظور شدہ تعمیرات کے خلاف آ پریشن تیز کرنے  کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ  کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کے کنٹرلڈ ایریا میں کسی قسم کی غیر منظور شدہ کمرشل/ گھریلو تعمیر ات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایم ڈی اے کی رٹ قائم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، غیر  قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ  قیصر رضاکی سربراہی میں غیرمنظور شدہ تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی ۔ انفورسمنٹ ٹیم نے نادرن بائی پاس روڈ نزد ماڈل ٹاؤن چوک  خواجہ بلال  کےسلطان بلڈرز کے نام سے غیر منظور شدہ آ فس کو گرا دیا۔آپریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آ فاق بھٹی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رفیع کھادل ،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،فیلڈ سٹاف اور نفری پولیس شریک تھے۔