ملتان: سیکرٹری فاریسٹ کا  تونسہ شریف کیمپ آفس اورچڑیا گھر کا دورہ، سائلین کے مسائل سنے

76

ملتان، 3مارچ(اے پی پی ): سیکرٹری فاریسٹ، فشریز اینڈ وائلڈ لائف سرفراز مگسی نے تونسہ شریف کیمپ آفس کا دورہ کیا، سائلین سے ملاقات کی، مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے تونسہ شریف میں قائم چڑیا گھر کا بھی دورہ کیا۔

سرفراز مگسی نے چڑیا گھر میں نرسری قائم کرنے کا کی ہدایت کی اور کہا کہ چڑیا گھر میں گھنی شجر کاری کی جائے اور سایہ دار درختوں میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، بلین ٹری سونامی مہم کی کامیابی کے لئے  محکمہ جنگلات بھرپور شجرکاری کررہا ہے۔

سرفراز مگسی نے کہا کہ جنگلات زمین کا زیور ہیں،موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لئے جنگلات میں اضافہ بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ ڈی جی خان ڈویژن بھی انکے ہمراہ تھے۔