میرپورخاص، 03 مارچ ( اے پی پی) : ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب ہونے والی سالانہ 64 ویں پھولوں اور سبزیوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے بعد بھٹائی کلچرل ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے ایڈیشنل کمشنر اور ڈی سی نے کہا کے یہ اعزاز میرپورخاص کو حاصل ہے کے پھولوں کی نمائش سے موسم بہار کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے یہ خالی تقریب نہیں اس کا مقصد لوگوں کو پھولوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور لوگوں میں ان کا شوق پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ اپنے دفاتر، گھروں اور محلوں میں پھول لگا گر ملک سمیت دنیا کو خوشبودار بنائیں۔انہوں نے بتایا کے اس نمائش میں 200 سے زیادہ پھولوں کی اقسام رکھی گئیں
اس موقع پر پھولوں اور سبزیوں کی نمائش کے سیکریٹری محمد نواز خان نے کہا کے پھول رب پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہیں، پھول کائنات کی خوبصورتی ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال گزشتہ پھولوں اور سبزیوں کی نمائش سے مزید بہتر کیا گیا، نمائش کو خوبصورت بنانے کیلئے تھر کلچر دکھایا گیا ہے، آرٹس سے محبت رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے انہیں بھی بلایا گیا ہے، اس کے ساتھ سندھ ثقافت کے مختلف انداز کے ساتھ ماروی کا گائوں کی مختلف چیزیں دکھائی گئیں ہیں جس میں گورنمنٹ محترمہ شہید بینظیر بھٹو گرلس ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز کمپرہینسو ہائی اسکول ، گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول سیٹلائیٹ ٹائون ، گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول اپوا ، گورنمنٹ کمپرہینس ہائی اسکول میرپورخاص اور ہینڈ میڈ کیلی گرافی کا اسٹال مریم زاھد علی نے لگایا ہے ۔ اس موقع پر محکمہ ثقافت کی جانب سے شریک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، پولیس اور اسکول کے بینڈ کے بچوں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن ، ایس ایس پی اسد علی چوہدری، اے ڈی سی ٹو زین العابدین نے پینٹنگ میں حصہ لیکر لوگوں کو متوجہ کیا۔ نمائش میں پاک گرین فائونڈیشن، ھارٹی کلچر ریسرچ سینٹر، ایگریکلچر ایکسٹینشن، منصور احمد چیمہ، بھٹائی ڈینٹل کالیج، محمد میڈیکل کالیج، ڈائریکٹر ھائیر سیکنڈری اسکول، ڈائریکٹر کالیجز، بورڈ آرڈ آفیس میر پورخاص ڈائریکٹر پرئیویٹ اسکول ، 360 مرچی ریسٹورنٹ، لیو بسکٹ، کی جانب سے پھولوں اور سبزیوں سمیت دیگر اسٹال لگائے گئے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص محمد یونس، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عزیز الرحمان تنیو، چیف میونسپل افیسر میونسپل کارپوریشن نبی بخش رند، کریم میمن، منصور احمد چیمہ، سمیت دیگر موجود تھے۔











