میرپورخاص؛ جیئے سندھ قومی محاذ کے سرگرم کارکن محمد حسین ابڑنگ ، جسقم کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے

22

میرپورخاص،23 مارچ  ( اے پی پی):  یوم پاکستان کے موقع پر مختلف باغی تنظیموں کی جانب سے قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،  جیئے سندھ قومی محاذ  کے سرگرم کارکن محمد حسین ابڑنگ ، جسقم کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں ۔

محمد حسین ابڑنگ نے ایوان صحافت  ڈگری میں  پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ تمام نام نہاد قوم پرست پارٹیز سائیں جی ایم سید کا نام استعمال کرتی ہیں لیکن ان کے نظریات پر عمل پیرا نہیں ہیں، سائیں نے انیس سو بیس میں انکے گاؤں سن  میں انگریزی اسکول بنایا تاکہ سندھی  بچے تعلیم حاصل کر سکیں، سندھ ترقی کرسکے  لیکن ان نام نہاد قوم پرستوں نے مل کر بھی ایک اسکول قائم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میگا پروجیکٹ جو سندھ سمیت پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اسکےخلاف ریلیاں نکلوائیں سب سے اہم بات سائیں جی ایم سید وہ پہلے شخص تھے جنہوں  نے سندھ میں قرار داد  پاکستان پیش کی لیکن یہ قوم پرست نام نہاد لیڈر  لسانی بنیاد پر نفرتیں پھیلا رہے ہیں، سادہ لوح عوام ان کی باتوں میں آجاتے ہیں، میں پاکستان کا باعزت شہری ہوں۔ انہوں نے   پاکستان زندہ باد پاک فوج  زندہ باد کے نعرے بھی  لگائے۔