جلالپورپیروالا؛ غازی پور ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام 23 مارچ کی تقریب کا انعقاد

22

جلال پورپیروالہ،23 مارچ (اے پی پی ):نواحی علاقہ غازی پور میں فلاحی تنظیم غازی پور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 23مارچ جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر مقامی سکولوں کے بچوں کے درمیان کوائز اور تقریری مقابلے کرائے گئے، سکول کے بچوں نے 23مارچ کے موقع پر مختلف ٹیبلو، ملی ترانے بھی پیش کیے۔

تقریب کے اختتام پر ویلفیئر سوسائٹی کے انتظامیہ نے جیتنے والے بچوں میں انعامات اور سوسائٹی کے ممبران و عہدیداروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سید عثمان شاہ بخاری، ملک ارشاد سانگی، ملک اسلم مسن، قاضی محمد نواز، محمد شہزاد خان، مجاہد احمد چشتی، نواب جعفر خان، قاضی محمد سعید، سید، مستنصر حسین بخاری و دیگر معززین علاقہ سمیت غازی پور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

  جلال پور میں گلزار مصطفیٰ پارک میں 23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال اور ڈی ایس پی سرکل محمد اسلم صابر نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔