نسل نو میں قرارداد مقاصد اور یوم پاکستان کی اہمیت و آگاہی کے بارے میں روشناسی وقت کی اہم ضرورت ہے؛ چئیرمین ملتان بورڈحافظ محمد قاسم

37

ملتان، 23 مارچ (اے  پی پی ):چئیرمین ملتان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ نسل نو میں قرارداد مقاصد اور یوم پاکستان کی اہمیت و آگاہی کے بارے میں روشناسی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں قیام پاکستان سے لے کر بارِ پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا، پاکستان کی اقتصادی ترقی ہی دراصل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ایسپائر کالج ملتان میں تقریبات کے افتتاح کے موقع پر  منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے شرکاء خاص میں چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ریجنل ڈائریکٹر ایسپائر گروپ آف کالجز پروفیسر وسیم قمر عدیل،سماجی رہنما سبطین رضا لودھی، خاتون سماجی رہنما مسز طاہر انجم، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن  نعیم اقبال نعیم, سماجی رہنما رشید عباس خان اور نوید احمد بھٹی موجود تھے۔