میرپورخاص،13مارچ ( اے پی پی): کھپرو روڈ پر پرانہ میرپور پولیس اسٹیشن کے قریب مسافر وین اور موٹر سائکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار چچا، بھتیجا سمیت تین افراد انتقال جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ، تینوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
جانبحق ہونے والوں میں پوڑھو خاصخیلی ولد قائم خاصخیلی ، مولا بخش ولد اللہ بخش خاصخیلی اور کاٹھڑی کا رہائشی چندر بھیل شامل جبکہ زخمیوں میں پچیس سالہ لچھمن ولد خمیسو، دو سالا روشن ولد چھٹو، پنچتالیس سالا عبدالجبار ولد عبدالحمید چالیس سالا شاہد ولد احمد، ساٹھ سالا مسمات خطیجہ زوجہ محمد صدیق شامل،زخمیوں کا سول اسپتال میرپورخاص میں علاج جاری ہے ،جانبحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائکل سواروں کی غلطی سے پیش آیا، وین والے نے بچانے کی کوشش کی خود حادثے کا شکار ہوگیا۔
سورس:وی این ایس ، میرپورخاص











