ملتان،13مارچ(اے پی پی): یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے بارہویں سیڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلرڈاکٹرسیدمنصور سرورنے کی، اس موقع پرمختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی۔ جس میں مختلف اساتذہ کی پی ایچ ڈی کے دوران تعلیمی چھٹیوں میں توسیع ، طلباءوطالبات کیلئے نئی بسیں خریدنے کی منظوری، پے اسکیل اپ گریڈ کی منظوری اور طلبہ کی فیسوں کی ریکوری کے متعلق منظوری دی گئی۔
وائس چانسلریوای ٹی ملتان ولاہورڈاکٹرسیدمنصور سرورنے کہاکہ یوای ٹی ملتان کو لاہور کے برابرکی یونیورسٹی بنائیں گے، جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات میں ٹیلٹ کی کوئی کمی نہیں،حکومت پنجاب نے یوای ٹی ملتان کےلئے بروقت فنڈزجاری کرکے ثابت کیاہے کہ وہ یونیورسٹی کی جلدتعمیرچاہتی ہے، اس یونیورسٹی کو2012سے مسائل کا سامناتھا جسے موجودہ پنجاب حکومت نے فوری حل کیا 2020میں لاڑکمپلیکس کی تعمیرکیلئے زمین کاقبضہ دیا اوراگلے ہی سال2021میں فوری فنڈزجاری کئے جس کی وجہ سے تعمیرتیزی سے جاری ہے، امیدہے ستمبر2022تک ہم کچھ ڈیپارنمنٹ وہاں شروع کرسکیں گے آنے والے تعلیم سال کی نئی کلاسیں بھی شروع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی ضرورت تھی، ملتان بہاولپوراوررحیم یار خان میں میڈیکل یونیورسٹیاں تھی پر کوئی آفیشل انجینئرنگ یونیورسٹی نہ تھی، ملتان یوای ٹی لاہوراورٹیکسلا کے پیٹرن پرہی چل رہی ہے، جلدجنوبی پنجاب میں اپنانام بنانے میں کامیاب ہوجائے گی اوریہ جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔
اجلاس کے اختتام پر یونیورسٹی کی صحیح سمت کی طرف رہنمائی کرنے اور یونیورسٹی کوخود پائیدار فنانشیل ماڈل پر گامزن کرنے پر تمام ممبران نے وائس چانسلر یوای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کی کاوشوں کو سراہا اور مبارک باد دی۔
اجلاس میں ممبر پنجاب اسمبلی ملک واصف مظہرراں ،میڈم شاہدہ احمد، پروفیسر ڈاکٹرآصف علی (وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی) ، غلام صغیر (ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی)، مسٹر شاہ سوار(ڈویڑنل ڈائریکٹر لوکل ایڈاٹ فنڈز) میڈم سائرہ رضا، پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف (ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ بی زیڈ یو ملتان)، ڈاکٹر صادق حسین (این ایف سی آئی ای ٹی ملتان) شریک ہوئے۔
سورس:وی این ایس، ملتان











