میرپورخاص؛ کسٹم حکام کی  کارروائی ، ایرانی کوکنگ آئل  مختلف دکانوں سے بر آمد

36

میرپورخاص،03 مارچ (اے پی پی): کسٹم حکام انچارج اینٹی اسمگلنگ ونگ میرپورخاص اختر زرداری اور  فاروق  خاصخیلی کی میرواھ روڈ پر   کارروائی،   ایرانی کوکنگ آئل  مختلف دکانوں سے بر آمد کر کے کسٹم دفتر منتقل کردیا گیا ،کارروائی میں سٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس شامل تھی۔

 حکام کے مطابق انکو شکایت ملی تھی کہ  مختلف ہول سیلر اور دکاندار ایران سے غیر قانونی طور پر نان کسٹم پیڈ کوکنگ آئل فروخت کر رہے ہیں جس پر کارروائی کرکے بھاری تعداد میں آئل بر آمد کرلیا گیا ہے۔