میلہ منڈی وساکھی،پنجابی کلچرکا ثقافتی تہوار

78

نوشہرہ ورکاں، 30 مارچ (اے پی پی): میلہ منڈی وساکھی جو کہ پنجابی کلچرکا ثقافتی تہوار ہے جس کو صدیوں سے تمام مذاہب کے لوگ گندم کی فصل پکنے کی خوشی میں لُڈی بھنگڑے ڈال کر مناتے تھے،پہلی وساکھ کو یہ میلہ شروع ہوتا اور ایک ہفتہ تک جاری رہتا،جس میں پنجابی کلچر کے کھیلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جاتے تھے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور سے پہلے سے،انگریز دور میں اور مشرف دور تک یہ میلہ بڑے جوش خروش سے لگایا جاتا رہا  ہے،جنرل مشرف دور کے بعد کسی بھی حکومت نے اسکی طرف توجہ نہ دی جسکی وجہ سے میلہ نہ لگ سکا۔

انٹر نیشنل  پنجابی سپورٹس کمنٹیٹر  سابق آرگنائزر  میلہ منڈی وساکھی ایمن آباد  اصغر پہلوان نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین سال سے بند کیے گئے  میلہ منڈی وساکھی ایمن آباد کی بحالی کی جائے تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل جس نے ہمارے بعد اس ملک کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہے اپنے آباٶ اجداد کے کلچر کے بارے میں بہرہ ور ہو  سکے۔