اوکاڑہ؛یوم پاکستان کے سلسلہ میں واک کا ا نعقاد، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں نعرہ بازی

18

اوکاڑہ،3 2مارچ(اے پی پی ):پاکستان کے تاریخ ساز دن کےحوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدروٹکٹ ہولڈرچوہدری طارق ارشاد،پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری سلیم صادق، ٹکٹ ہولڈر راؤحسن سکندر،ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید ،صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ  شازیہ احمد اور دیگرعہدیداران پی ٹی آئی کی قیادت میں منعقدہ واک میں  ہزاروں شہریوں نےجوش وخروش سے شرکت کی۔ شرکاء نے پی ٹی آئی کے پرچم تھامے ہوئے تھے اور وزیر اعظم پاکستان کے حق  میں نعرے بلند کرتے ہوئے  مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

 واک پی ٹی آئی ہیڈ کواٹر سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوکر پریس کلب کی طرف گامزن ہوئی۔ آخر میں ملکی سلامتی استحکام کے لئے دعا کی گئی۔