گوادر،05 مارچ (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان کےمشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ ریشد دشتی نے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گوادر یوتھ فسیٹول کا افتتاح کر دیا۔گوادر یوتھ فیسٹول میں علاقائی عمائدین سمیت خواتین وحضرات اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے سیکریٹری کھیل اور امور نوجوانان عمران گچکی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو ان کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملےگا،یوتھ فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرامیاں فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکیں اور اپنے عملی زندگی میں فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا اب گوادر میں ہر سال یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔
گوادر میں کھیل و ثقافت اور ادب کے فروغ اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کے مقصد کے تحت منعقدہ اس گوادر یوتھ فیسٹیول میں ضلع بھر کے کالجز ، اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹول میں سائنس ماڈل،وال پیٹنگ پیپر پیٹنگ،ٹیبلوز ڈرامہ، تقاریر، بلوچی کلچر کے مقابلے ہونگے اس علاؤہ بک اسٹالز،بلوچی روایتی کھانے اور بلوچی ثقافتی اشیاء ودیگر پر مشتمل مختلف اسٹالز بھی لگائیں گئے ہیں۔
اس موقع پرکمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سورس:وی این ایس، کوئٹہ











