وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات

23

لاہور،01مارچ(اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات منگل کو یہاں ہوئی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا اوروزیراعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے  کی بھی ہدایت کی۔