ملتان،02 مارچ(اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر تھری، فور سٹار ہوٹلز اور انٹرنیشنل برانڈز کے ریسٹورنٹس کی چیکنگ کا عمل جاری، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز مبشر رحمان نے گلگشت کالونی میں کارروائیاں شروع کر دیں ہیں اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 3 ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روبے کے جرمانے، ایک ریسٹورنٹ کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ایف اےرفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کچن ایریا میں ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی،سبزیوں کی نامناسب سٹوریج کی گئی تھی اور کہا کہ کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال، ڈیری اور گوشت کو ایک ساتھ فریزر میں سٹور کیا گیا تھا اور کہا کہ پروسیسنگ ایریا میں حشرات، کچن میں سگریٹ نوشی کرنے، مشینری کی صفائی نہ ہونے پر جرمانے کیے گئے ہیں،فریزرز میں موجود ڈیری اور فروزن پروڈکٹس کو مناسب ٹمپریچر پر نہ رکھا گیا تھا اور کہا کہ ٹوٹے فرش پر گندا پانی جمع ہونے، بغیر ڈھانپے ڈسٹ بن اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ریسٹورنٹ کےلیے سٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے اور کہا کہ سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے معیار کا تعین کرے گی۔











