ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری مہم کا  بھرپور انداز میں آغاز

29

ملتان،02 مارچ(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری مہم کا  بھرپور انداز میں آغاز،ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے سپورٹس جمنیزیم میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد اور ضلعی حکام بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر جدید سکوائش کورٹ منصوبے کا بھی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد فاروق نے بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا سپورٹس جمنیزیم کو مثالی بناکر انڈور گیمز کو فروغ دینگے اور کہا کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے سپورٹس کیلنڈر تشکیل دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سمیت تمام محکمے شجرکاری کے اہداف پورے کرینگے۔