اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سامنے مراسلہ رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ وزیراعظم نے ’’دھمکی آمیز خط‘‘ انہیں نہیں دکھایا تو وزیر اعظم یہ خط سپریم کورٹ میں پیش کرنے کو تیار ہیں،اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔