وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کا دورہ کرک، ٹیری میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا

40

کرک، 10مارچ (اےپی پی):وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان نے ضلع کرک کا دورہ کرکے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا۔ ٹیری پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کرک خالداقبال، ڈی پی او کرک شفیع اللہ گنڈاپور اور ایم این اے شاہدخٹک نے وزیراعلی کا استقبال کیا۔ وزیراعلی محمود خان نے کیڈٹ کالج کرک کا باقائدہ افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ بوائز کالج ہے لہذا اِس کے ساتھ ہی گرلز سیکشن کا بھی آغاز کرے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد ہی سٹوڈنٹ کارڈ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے جس میں سٹوڈنٹ کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مزید وزیراعلی محمود خان نے کالج انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ اپنے خطاب کے دوران عوامی مطالبے پر وزیراعلی نے علاقہ عمائدین کو بنیادی سہولیات زندگی گیس، بجلی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کے دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کرک اور کرک پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔