وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

15

لاہور،08مارچ ( اے پی پی ) وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس  ہوا۔اجلاس،اجلاس میں پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے سے ہر باسی کواس دن کے تقریبات میں شریک کیا جائے ادبی وثقافتی ترقی ٗکسی بھی قوم کی عظمت کا مظہر ہوتی ہے،14مارچ کا دن پنجاب کی ثقافت کو تازگی بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی، برداشت،محبت و یگانگت،بھائی چارے کی فضاء ہماری ثقافت کے محور ومرکز ہیں پنجابی ملبوسات،پگڈی،لاچے ودیگر پہناوئے زیب تن کیئے جائیں گے،دستکاریوں کے سٹالز لگائے جائیں گے،ڈھول،بھنگڑا،پنجابی موسیقی کی محفلیں سجائی جائیں گی،،اپنی عظیم روایات کا بھرپور اظہار ممکن بنایا جائے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےسیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ  محکمہ اطلاعات وثقافت ٗ کو نہایت تجرنہ کار افسران کی خدمات حاصل ہیں،اپنی ثقافت کے ہر رنگ روپ کو اجاگر کریں گے۔ پنجاب کے کونے کونے میں سجائی جانے والی تقریبا ت کی بھرپور کوریج کرکے اس دن کو یادگار بنا دیں گے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، ثمن رائے،ایگز یکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے شرکت کی۔پنجاب کے تمام کمشنر نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی،پلاک،پکار،مجلس ترقی ادب و دیگر ادبی وثقافتی اداروں کے نمائندگان اجلاس کا حصہ بنے۔