ٹوبہ ٹیک سنگھ؛کورونا وباء کے خلاف مثالی خدمات پر نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف  کے اعزاز میں  تقریب، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

34

ٹوبہ ٹیک سنگھ، 02مارچ(اے پی پی):کورونا وباء کے خلاف مثالی خدمات پر نرسنگ  کے اعزاز میں ڈی سی آفس میں تقریب منعقد  ہوئی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او نجیب الرحمان بھی موجود  تھے۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے   نرسوں کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا ۔ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی میں نرسوں کا نمایاں کردار ہے، حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبے کی توقیر  اور ان کی ترقی کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ انسانی جان جیسی قیمتی شے کی حفاظت پر مامور نرسوں  کے لئے سہولیات ، احساس تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

  تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباب عالم ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر رائے عبدالمطلب ، پی اے ٹو ڈی سی بابر بشیر بھی موجود تھے۔