ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ خان پور کی سوغات بیر کی فصل تیار ہو گئی، لوگ دور دراز سے خریدنے کے لئے آ رہے

47

ٹوبہ ٹیک سنگھ،20 مارچ (اے پی  پی):نواحی گاؤں خان پور کی سوغات بیر کی فصل تیار ہو گئی ہے ،لوگ دور دراز سے  خریدنے کے لئے آ رہے ہیں۔

  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں خانپور کی سوغات بیر کی فصل تیار ہو گئی ہے، لوگ دور دراز سے بیر خریدنے کے لیے آ رہے ہیں، خان پور کے بیر کو اندرون اور بیرون ملک بے حد پسند کیا جاتا ہے،  اعلیٰ ذائقے کی وجہ سے  خانپور کے بیر کو لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ رشتے داروں کے لیے بھی خرید کر کے  لے جا رہے ہیں ۔

شہری عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آیا ہوں،  یہاں بزرگ ہستی سید غلام رسول شاہ گیلانی قادری کے دربار کی زیارت کے ساتھ ساتھ میں سوغات کے طور پر اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے لیے بیر خرید  کر لے کے جا رہا ہوں۔

بیروں کے بیوپاری محمد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بیروں کی فصل تیار ہونے کی وجہ سے میری اور مزدوروں کی دال روٹی چل پڑی ہے، لوگ کاٹھے پیندو اور خشک بیر خریدنے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔