ٹی بی سو فیصد قابل علاج ہے بروقت علاج کے ذریعے اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی

33

ہرنائی، 25 مارچ(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی  نے کہا کہ ٹی بی کا علاج کل نہیں آج،یہ مرض سو فیصد قابل علاج ہے بروقت علاج کے ذریعے اس مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ٹی بی سے بچاؤ کےعالمی دن حوالے سے اجلاس میں کیا۔

پی پی ایچ آئی کا ماہانہ اجلاس  ٹی بی سے بچاؤ کا عالمی دن حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی کے زیر صدرات منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر داؤد خان کاکڑ۔ٹی بی فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالخالق ۔ ایم ایس ڈاکٹر منظور احمد ترین انڈس ہسپتال کے کوآرڈینیٹر شاہ میر بلوچ سمیت مختلف بنیادی مراکز صحت کے انچارج نے شرکت کی ۔ سامعین کو اس سال 2022 کے ٹی بی کے موضوعی علاقے کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر شرکاء  کا کہنا تھا کہ اس جان لیوا مرض سے ہر سال لاکھوں افراد لقمہء  اجل بن جاتے ہیں، مناسب احتیاطی تدابیر کے باعث اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ کئی ہفتوں تک کھانسی،بھوک میں کمی،مسلسل بخار اور وزن میں کمی یہ علامات ہیں ٹی بی کی جس سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ ٹی بی کے مرض میں مبتلا افراد کو چاہیئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔