پاراچنار: ضلع بھر میں یوم پاکستان  کے سلسلے میں تقریبات  کا انعقاد

19

پاراچنار، 23 مارچ(اے پی پی ):  ضلع بھر میں 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر ثاقب گلزار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب آرمی پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس میں سکول کے ننھے منے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے خاکے ثقافتی شو اور دیگر رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ڈی سی کرم واصل خان کمانڈنگ افیسر حماد خان اور کمانڈنٹ کرم ملیشاکرنل امین الحق بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی بریگیڈیئر ثاقب گلزار اور اے پی ایس کے پرنسپل ذبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام میں سب نے ملکر قربانیاں دی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ہم سب یک آواز ہوکر ایک دوسرے کے قدم سے قدم ملائیں اور مملکت خداداد کی ترقی و کامیابی کیلئے کام کریں ۔

تقریب میں سکولوں کے طلبہ قبائلی عمائدین سول و سرکاری افسران نے بھی شرکت کی ۔

سورس:وی این ایس، پاراچنار