پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے نمائندے، اس صورتحال میں کوئی خاتون پارلیمنٹ لاجز میں نہیں رہ سکتی، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری

19

اسلام آباد۔10مارچ  (اے پی پی): جمعرات کو پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری، پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ،ترقی  و اصلاحات کنول شوذب اور رکن قومی اسمبلی نورین فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے نمائندے، اس صورتحال میں کوئی خاتون پارلیمنٹ لاجز میں نہیں رہ سکتی ۔

جمعرات کو پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری، پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ،ترقی  و اصلاحات کنول شوذب اور رکن قومی اسمبلی نورین فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا برادروں نے حملہ کیا، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں، اگر انہیں کوئی شکایت تھی تو انتظامیہ سے رجوع کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان  اسمبلی اس ماحول میں پارلیمنٹ لاجز میں نہیں رہ سکتیں، اس ماحول میں ہمیں ہراسگی کا احساس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب لانگ مارچ لے کر آئے تو انہیں نہیں روکا گیا بلکہ سکیورٹی دی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف نے کہا کہ جس طرح ڈنڈا برادروں نے پارلیمنٹ لاجز میں حملہ کیا آئین پاکستان اس کی اجازت نہیں دیتا، ماضی میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمیروں کے سوداگر فلور کراسنگ کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی اپنے لیڈر کی قیادت میں متحد ہیں، آئینی و قانونی طریقہ سے اپوزیشن کو شکست دیں گے، اپوزیشن انتشار کی سیاست نہ کرے، چادر اور چار دیواری کا خیال رکھا جائے، ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کی عدم اعتماد کی فلم ختم ہو گئی ہے۔