پاکپتن،18 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خاں کی پنجاب پولیس کے غازی زخمی شعیب ثاقب کے گھر آمد،شعیب ثاقب کی تیمار داری کی اور ان کیلئے نیک خواہشات اور صحتیابی کیلئے دعا کی۔شعیب ثاقب کچھ عرصہ پہلے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس مقابلہ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔شعیب ثاقب نے ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خاں کو گھر دیکھ کر بے جد خوش ہوئے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔











