اسلام آباد، 13 مارچ (اے پی پی): امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بحریہ کیجانب سے مشق سی سپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے کامیاب مظاہرہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے کیا۔ پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اورزیر آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کئے۔لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











