پنوعاقل،23مارچ(اے پی پی): 23 مارچ یوم دفاع کے موقع پر جسقم بشیر خان قریشی گروپ کا ڈویزنل صدر عبدالسلام منگریو قومی دھارا میں شامل ہوگیا،عبدالسلام مگریو نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر عبدالسلام منگریوکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں کہ ملک دشمن تنظیموں کو چہوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، ہم نے بہت غلط کیا اب ہم سیدھے راستے پر آئے ہیں،جو بھی ملک دشمن تنظیمیں ہیں وہ نوجوانوں کو بلیک میل کرتے ہیں، حقیقت میں وہ قوم اور نوجوانوں کے دشمن ہیں۔
سورس:وی این ایس، سکھر