چنیوٹ، 23 مارچ( اے پی پی ): ضلع چنیوٹ میں سرکاری سطح پر 23مارچ ،یوم پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے شرکت کی۔
پہلی تقریب محکمہ پولیس کی جانب سے یادگار شہدا پولیس پر منعقد کی گئی جس میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد عامر خان نیازی، چوہدری مسعود اقبال، صدر ضلع تاجران حاجی محمد جمیل فخری نے یادگار شہدا پولیس پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدا کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد پولیس لائن میں شہدا پولیس کے فیملیز کے اعزاز میں بھی تقریب منعقد کی گئی اور ان کوپاکستانی پرچم، تحائف اور مٹھائی پیش کی گئی۔
سورس : وی این ایس ، چنیوٹ