بورے والا،17 مارچ (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے بورے والا بار کا دورہ کیا، بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے علاوہ جوڈیشل کمپلکس،ریکارڈ روم،کمیٹی روم اور ریسٹ ہاوس کا افتتاح بھی کیا۔
تقریب حلف برداری سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ انسان کی محنت ہی اسکو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، اللہ کو سامنے رکھ کر ہمیشہ اپنا رستہ سیدھا رکھاجسکی بدولت میں آج اس منصب پر فائز ہوں، بڑوں کا احترام کریں بڑوں کے احترام کے بغیر کوئی منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ لیول پر بینکنگ کورٹس کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس پر کام جاری ہے۔
تقریب کی صدارت چوہدری محمد صدیق نے کی چیف جسٹس نے بار کے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین پیر مسعود چشتی نے بھی خطاب کیا۔











