ڈینگی کا خاتمہ مشترکوں کاوشوں سے ممکن ہے؛ ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی

41

پاکپتن،16 مارچ ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا ہے  کہ ڈینگی کا خاتمہ مشترکوں کاوشوں سے ممکن ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے سرو یلنس کے عمل کو بڑھایا جائے۔ ہاٹس سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے، ہیلتھ، میونسپل کمیٹی،لوکل گورنمنٹ، زراعت ڈینگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ اقدام کریں۔

 ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی کیلئے آوٹ ڈور76 ٹیمیں، ان ڈور252 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنایا جائے، انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے اور روزانہ کی بنیاد پرکی جانے والی کارروائیاں ڈش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں متعلقہ محکمے اینڈ رائیڈ پریوزر کی تعداد کو بڑھائیں،ڈینگی ایپ پر ایکٹو یٹی روزانہ کی بنیاد پر ہر صورت اپ لوڈ ہونی چاہیں،ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں اور ڈینگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کریں اور ویکٹر سرویلنس کے عمل کو بڑھائیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر ماہم آصف ملک، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر علی، سی او ایم سی ملک جاوید اسلم، ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد، ایکسائز انسپکٹر عابد شاہین، ریسکیو1122 کے سیفٹی آفسیر عبدالقیوم نعیمی، ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری عبدالمجید خان بلوچ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔