لاہور،17مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا، مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آتا، سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور اسماء قدیر سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ۔خواتین ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین ایم این ایز کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔خواتین ارکان اسمبلی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کی خدمت کا حق۱دا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے خواتین ارکان اسمبلی کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،ترقی کے سفر میں خواتین کو شامل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا، مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتا،سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گے۔











